• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب تنازع، شہباز شریف کا پارلیمانی کمیٹی کامطالبہ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین نیب کے خلاف مبینہ آڈیو ویڈیو تنازع کی تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں شہباز شریف نے حقائق عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ تنازع پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے سوالوں کا جواب لے اور حقائق عوام کے سامنے لائے۔

اس سے قبل ایک بیان میں شہباز شریف نےچیئرمین نیب کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، پارٹی رہنما اور عہدیداران چیئرمین نیب سے متعلق تبصرہ نہ کریں۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا تھا کہ ن لیگ اپنے سیاسی اور قانونی بیانیے سے جڑی رہے گی۔

تازہ ترین