• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان5 سال پورے کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے 150 روپے کا ڈالر نواز شریف کی پالیسیوں کی مرہون منت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ترکہ زرداری اور نواز شریف چھوڑ کر گئے تھے آج عوام اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ گرین لائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اپنے حصےکا کام پورا کرکے سندھ حکومت کےحوالےکریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے ایکنک سے 260ارب روپے منظور کرائے،صوبائی حکومت سے ریل کی حد تک تعاون کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دنیامیں اتنی ایڈز کہیں نہیں جتنی سندھ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں پہلے ہی کہا تھا وہ جیتے گا،عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو مبارکباد دی ہے،بھارت کے مفاد میں یہی ہے کہ پاکستان مضبوط ہوجائے۔

تازہ ترین