• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہیں۔

گورنر ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کےخلاف ہے۔


ملاقات میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ،فیصل واوڈا، صدر الدین شاہ راشدی،سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم،نصرت سحر عباسی اور نند کمار موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال،وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے بعد صوبےمیں تقسیم کی ضرورت نہیں رہےگی۔

تازہ ترین