• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موبائل ایپ کے ذریعے چند منٹوں میں ٹیکسی منگوانے کا تجربہ تو سب نے ہی کررکھا ہوگا لیکن اب سب میرین کا سفر بھی موبائل ایپ کے ذریعے کیا جاسکے گا۔

جی ہاں معروف امریکی ٹرانسپورٹیشن کمپنی (اوبر) نے دنیا کی پہلی رائیڈ شیئرنگ آبدوز متعارف کروادی ہے۔

2افراد کی گنجائش رکھنے والی اس آبدوز میں آسٹریلیا کے Great Barrier Reefسمندر کی سیر کروائی جائے گی جہاں سیاح حسین قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

آبدوز میں سفر کے خواہشمند افراد موبائل ایپ سے یہ سروس حاصل کرسکیں گے جبکہ اس کا کرایہ 3ہزار آسٹریلوی ڈالرز رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین