• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب سے متعلق آڈیو وڈیو ٹیپ انجینئرڈ ہے، فردوس عاشق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین نیب سے متعلق آڈیو وڈیو ٹیپ کو انجینئرڈ قرار دے دیا۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ٹیپیں مارکیٹ میں پھینکنا مسلم لیگ ن کا وتیرہ رہا ہے، حکومت اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اپنے اداروں کو کم زور نہیں پڑنے دیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد بدعنوانی چھپانے کے لیے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیاسی مردے زندہ ہونے کے لیے وزیراعظم پر تنقید کر رہے ہیں۔ حکومت نیب سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے میں اپوزیشن جان بوجھ کر وزیراعظم کو ملوث کر رہی ہے۔ جو بھی پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا اسے انجام تک پہنچائیں گے۔ جن کی گردن کے پاس نیب کا شکنجہ رہا ہے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، جو لوگ عدلیہ میں کچھ ثابت نہ کر سکے وہ نیب پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

تازہ ترین