• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:گولیمارسے ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان گرفتار


پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرگولیمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان محمد صدیق اور عدنان کو گرفتارکیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اوراسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی جس میں ملزمان کو 16 مئی 2019ء کو محمد علی بیکری ناظم آباد نمبر1 میں ڈکیتی کے دوران لوٹ مار کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد30 بور پستول (بغیر لائسنس) بھی برآمد کیا گیا ہے جوملزمان نے ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال کیا ہے۔ملزمان کواسلحہ اور ایمونیشن سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نےعوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

تازہ ترین