• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ خاتون نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین نیب اخلاقی طور پر زخمی ہوئے ہیں،قانونی حیثیت یہ ہے کہ جب تک چیئرمین نیب کے بارے میں کچھ ثابت نہیں ہوگا کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں دھمکیاں کون دے رہا؟ ویڈیو آڈیو ایڈیٹنگ ہے تو پھر چیئرمین نیب پتہ لگائیں گے اس کہانی کے پیچھے کون ہیں؟

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جانتی ہے کہ اس وقت کی زبوں حالی اور مصیبتوں میں ان کا اپنا ہاتھ ہے ان کو اندازہ ہے کہ یہ حالات ان سے نہیں سنبھالے جائیں گے۔

چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی اپنا امیج بنا رہے ہیں،دیکھنا ہوگا کہ مودی مسئلہ کشمیر کو کس طرف لے کر جاتے ہیں۔

تازہ ترین