• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین یورپی ملکوں کی ماحول دوست سیاسی جماعتوںکا اتحاد پر غور

برلن(آئی این پی)جرمنی، سویڈن اوربلجیم کی ماحول دوست پالیسیوں کی حامی سیاسی جماعت گرین پارٹی ایک مشترکہ اتحاد قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔ ان کے اتحاد کو پالیٹکس فار فیوچر کا نام دیا جائے گا۔ یہ بات جرمن گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ایزا باڈم نے بتائی ہے۔ بادم کے مطابق نئی اتحادی پارٹی کا فوکس کلی طور پر کلائمیٹ چینج پر ہو گا۔ پالیٹکس فار فیوچر کو نوعمر طلبا کی ایک ماحول دوست تحریک فرائیڈیز فار فیوچر کے انداز پر قائم کیا جا رہا ہے۔ گرین پارٹی کی ماحول دوست تحریک کو ڈچ سیاستدان باس ایکہاٹ کی حمایت بھی حاصل ہے۔
تازہ ترین