آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پنجاب میں60فیصدبچوں کیساتھ جنسی وجسمانی تشددکےواقعات سالانہ بنیادوں پر رپورٹ ہورہے ہیں،غیرسرکاری تنظیموں کےنمائندگان

لاہور(جنرل رپورٹر)ملک کے دیگر حصوں کی نسبت پنجاب میں 60فیصد بچوں کے ساتھ جنسی و جسمانی تشدد کے واقعات سالانہ بنیادوں پر رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ صوبے میں روانہ کی بنیاد پر 12بچے کے ساتھ جنسی تشددکیا جاتا ہے،حکومتی ادارے اربوں روپے کے فنڈز سالانہ خرچ کرنے کے باوجود بچوں کے حقوق کےلئے کوئی کام نہیں کرتے اور نہ ہی اس حوالے سے ابھی تک کوئی موثر قانون سازی ہوسکی ہے۔ یہ بات مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سےافتخار مبارک ،راشدہ قریشی ،نبیلہ ایڈووکیٹ احمر مجید ’نذیر احمد غازی اور ایڈووکیٹ مقداد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بچوں پر تشدد کے حالیہ واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 10سالہ بچی فرشتہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا حکومتی ذمہ داران ایسے واقعات کے سختی سے نوٹس لیں اور ان واقعات کی روک تھام

کےلئے ٹھوس اور موثر حکمت عملی متعارف کروائے اوربچوں پر ہر طرح کے تشدد کو ناقابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ قراردیا جائے ۔

ملک بھر سے سے مزید