آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فرشتہ قتل کیس، غیر ذمہ دارانہ تبصرے پر 2 چینلز کو پیمرا کا نوٹس

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) نے فرشتہ نامی لڑکی کے قتل کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرنے پر 2 ٹیلی ویژن چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے بتایا کہ اظہارِ وجوہ کے نوٹسز اس لئے بھیجے گئے کیوں کہ چینلز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کسی چینل کی ادارتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرتا تاہم چینلز کو ضابطہ اخلاق کی پیروی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کی رہائشی 10 سالہ فرشتہ کے قتل کی کوریج بھی زیر بحث آئی۔اس موقع پر خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن چینلز کو سماجی مسائل پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کسی جرم کو قومیت سے منسلک نہیں کیا جاسکتا اس کے ساتھ انہوں نے نام لیے بغیر معاملے کو سیاسی رنگ دینے پر پشتون

تحفظ مومنٹ پر بھی تنقید کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نادرا کے ریکارڈ میں میری ذات افغان ہے لیکن میں پاکستانی ہوں اور اس قسم کے معاملات پر سیاست کرنا درست نہیں‘۔علاوہ ازیں اجلاس میں سرکاری ریڈیو ، سرکاری ٹی وی اور لوک ورثہ کے ملازمین کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے مابین گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی۔سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت نہ تو اطلاعات کا کوئی فعال وزیر ہے نہ ہی وزیر مملکت۔

ملک بھر سے سے مزید