آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ شہر میں کچرا اٹھانے میں ناکام،مئیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا نظام شہر میں کچرا اٹھانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے، 70 فیصد کچرا شہر کے ندی نالوں ، سڑکوں اور گلیوں میں موجودہے لہٰذا بورڈ کو ہدایت کی جائے کہ شہر کو ناخوشگوار صورتحال خصوصاً آئندہ مون سون کے دوران بڑے حادثات اور شہر میں سیلابی کیفیت سے بچانے کے لئے فوری طور پر بلاتاخیر تمام کچرا اٹھائے اور نالوں میں کچرا پھینکنے سے روکا جائے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی پر خرچ ہونے والا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران و دیگر اہلکاروں کی طرف سے غیرمناسب طریقہ کار اختیار کئے جانے کی وجہ سے شہر میں پیدا ہونے والا تمام کچرا نہیں اٹھایا جاتا اور صرف 30 فیصد کچرا ہی لینڈ فل سائٹ تک پہنچ پاتا ہے جبکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ میں میونسپل سالڈ ویسٹ، انڈسٹریل سالڈ ویسٹ اور میڈیکل اسپتال ویسٹ کو اٹھانے اور اسے محفوط طریقے سے ٹھکانے کاذمہ دار ہے، انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سال 2018-19کے دوران شہر کے تمام بڑے اور چھوٹے برساتی نالوں کی بھل صفائی اور کچرا نکالنے کا کام شروع کیا ہوا ہے

اور اس کے ساتھ ساتھ کراچی کی حدود میں واقع مختلف نالوں کی مرمت و تعمیر کے امور بھی انجام دیئے جارہے ہیں اور یہ تمام کا م حکومت سندھ کے مختص کردہ گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے کرائے جاتے ہیں لہٰذا ان فنڈز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدمات ضروری ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید