سری نگر(جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مشہور حریت رہنما برہان وانی کے قریبی ساتھی مجاہد کمانڈر ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیرمیں آج ہزاروں لوگوں نے کرفیو، پابندیوں اور تیز بارشوں کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ممتاز مجاہد کمانڈرذکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنمائوں محمد اشرف صحرائی، مختار احمد وازہ ، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، امتیاز احمد ریشی ، غلام نبی وسیم اور غلا م نبی وار نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں ذاکر موسیٰ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع پلوامہ اور اسکے ملحقہ علاقوں سے ہزاروں لوگ ترال کے علاقے نور پورہ پہنچے او ر ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ شہید کے جسد خاکی کو جلوس کی صورت میں جناز ہ گاہ تک لے جایا گیا ۔ لوگوں نے اس موقع پر آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔