• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور سندھ میں تنازع، صوبائی حکومت سروسز ٹیکس وفاق اداروں سے وصول نہ کرے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی(نیوز ڈیسک/صباح نیوز/این این آئی) ٹیکس وصولی کے حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت میں نیا تنازع پیدا ہوگیاہے ،وفاق کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ریونیو بورڈ کو وفاقی اداروں سے سروسز ٹیکس کی وصولی سے روک دیاہے۔سندھ ہائیکورٹ میں وفاق کی سندھ ریونیو بورڈ کی طرف سے جاری کیے جانے والے ٹیکس نوٹسز کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ ریونیو بورڈ کے وکیل کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔وفاق کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی اداروں کی آمدن اور جائیداد پر صوبے سروسز ٹیکس وصول نہیں کرسکتے۔وفاق کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ آئین کا آرٹیکل 165 صوبوں کو وفاقی آمدن پر سروسز ٹیکس وصولی کی اجازت نہیں دیتا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، صوبے انکم اینڈ پراپرٹی آف فیڈریشن پر لیوی نہیں وصول کر سکتے۔وفاق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کراچی میں جوہری توانائی کے منصوبے (کینپ )کے پاور پلانٹ ٹو اور کے تھری پر چین کی انجنیئرنگ کمپنی کام کر رہی ہے،یہ وفاق کے منصوبے ہیں ان پر صوبہ کوئی ٹیکس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہے،لہذا سندھ ریونیوبورڈ کو ٹیکس وصولی سے روکا جائے۔

تازہ ترین