• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر نے پاکستان کے ہنر مند افراد کو 45؍ ہزار ملازمتیں فراہم کیں، سفیر صقر بن مبارک

اسلام آباد (صالح ظافر) قطر نے صرف دو سال میں پاکستان کے ہنرمند افراد کو 45؍ ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ اس عزم کا اظہار قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دوحہ کے دورے پر آئے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ کیا تھا۔ وعدہ یہ تھا کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر تک کم از کم ایک لاکھ ہنر مند افراد کو قطر میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ ملازمتیں فراہم کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ قطر کے پاکستان میں متعین سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین