• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی و فروٹ منڈیوں میں قیمتوں میں کمی،تاجروں کی ہٹ دھرمی‘ عوام ریلیف سے محروم

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہر کی سبزی اور فروٹ منڈی میں تو قیمتیں کم ہو گئیں مگر بدقسمتی سے راولپنڈی اسلام آباد کے دکاندار اور ریڑھی بان روزے داروں کو ریلیف دینے کو تیار نہ ہو سکے۔ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہو گئیں لیکن تاجروں نے اپنا مارجن بڑھا لیا اور روزہ داروں کو کسی طور ریلیف دینے کو تیار نہیں جو انتظامیہ کیلئے کھلا چیلنج ہے۔ جمعہ کو ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کو 53ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کے فرائض عام ادمی کو ریلیف ملنے تک ادا نہیں ہونگے۔
تازہ ترین