• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاج‘ ڈکیتی کے دوران ڈاکو مارا گیا‘ سالے نے بہنوئی مار دیا

راولپنڈی‘ اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے‘ خصوصی نامہ نگار) تھانہ رتہ امرال پولیس کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے گنجمنڈی موڑ پر ٹریفک بلاک کر دی اور پولیس کیخلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او عام شہریوں کو تھانے میں بند کر ہراساں کرتے ہیں‘ منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی تھانہ رتہ امرال ریلوے سکیم 7میں ملک شاپ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکو عزت اللہ اپنے فرار ہونیوالے ساتھی کی گولی کا شکار ہو گیا۔ ادہر برف خانہ چوک میں بہن سے جھگڑے پر سالے نے بہنوئی خرم ولد منور کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ ادہر تھانہ وارث خان کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں فائرنگ سے ایک شہری شیخ محمد ظہیر کے جاں بحق اور 3زخمی ہونے کیخلاف شہری مشتعل ہو گئے۔ ورثاء نے مقتول کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ایس ایچ او کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران شاہ دی ٹاہلیاں سے مری روڈ کو دونوں طرف سے بلاک اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی فائرنگ سے دو قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں لیکن سی پی او راولپنڈی نے خبر تک نہیں لی۔ ادہر وارث خان پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین