• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی افسران کو جائے تعیناتی پر موجود رہنے کی ہدایت

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز اور جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر اپنا اسٹیشن نہ چھوڑیں، سرکلر میں تمام ڈپٹی کمشنروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں جائے تعیناتی سے غیر حاضر تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کے بارے میں چیف سیکریٹری کے دفتر میں رپورٹ کریں۔ 
تازہ ترین