• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہادت حضرت علی ؓ،جلوسوں کے روٹ پر سنائپر تعینات ہونگے

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سی پی او عمران خان محمود کے ہمراہ یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالے سے جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور،ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے امام بارگاہ محلہ ناصرہ آباد جھک کے جلوس روٹ اور تھانہ کینٹ کے علاقے امام بارگاہ لعل کرتی کے جلوس روٹ کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 21رمضان پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور روٹس پر تمام محکمے اپنے کیمپ لگائیں گے تمام جلوسوں کے روٹ کی چیکنگ کرکے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے، سی پی او نے کہا کہ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات اور جلوسوں کے روٹ پر سنائپر تعینات کئے جائیں گےجلوسوں کے روٹ پر جلوسوں کے دوران د کانیں بند اورجلوسوں کے روٹ پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جائیں گے، جلوسوں کے آغاز سے اختتام تک تمام جلوسوں کے روٹ کی سی سی ٹی وی مانٹرنگ کی جائیگی۔
تازہ ترین