• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہادت حضرت علی ؓ پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں: لائسنسداران

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) امیرالمومنین حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر انتظامات کے سلسلے میں ملتان سٹی، تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کے قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے23 رکنی وفد نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی شفقت حسنین بھٹہ اور تحفظِ عزاداری صوبہ پنجاب کے مرکزی قائدین کی قیادت میں ضلع کونسل ومیونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر غلام فرید ملک سے ملا قات کی اور انہیں جلوسوں کے روٹوں کی درستی، صفائی، روشنی، روٹ پر پانی کا چھڑکائو اور ر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تحریری طور پر آگاہ کیا چیف آفیسر نے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،دریں اثنا شفقت حسنین بھٹہ،طالب حسین پرواز نے کوئٹہ میں مسجد میں دھماکے کو افسوسناک اور امن کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، یوم شہادت پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے،دریں اثنا مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری کا اجلاس مزین عباس چاون کی صدارت میں ہوا،انہوں نے کہا کہ21 رمضان پر ناصر آباد جھک سے دن ایک بجے جلوس برآمد ہو گا جس کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں انتظامیہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔
تازہ ترین