• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے چھوٹے معاملات کمیونٹی میں بیٹھ کر حل کئے جا سکتے ہیں:کمشنر

ملتان ( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عمران سکندر، آر پی او وسیم احمد خان اور سی پی او عمران محمود نے تھانہ گلگشت کے علاقے گول باغ میں جامعہ قاسم العلوم میں نماز جمعہ ادا کی جبکہ ضلع ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقے میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،پولیس افسران نے کہا کہ عبادت گاہوں پر پرائیویٹ گارڈز کی تعیناتی کے لئے لوگوں کو ترغیب دی جائے، لوگ یہ کام مذہبی فریضہ اور کار ثواب کے طور پر بخوبی سر انجام دیتے ہیں تا کہ عبادت گاہوں کی مربوط سکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔کمشنر عمران سکندر بلوچ نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں آنے کا مقصد آپ لوگوں کو حوصلہ دلانا ہے کہ کرائم اور کریمینل بارے اطلاع دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے چھوٹے چھوٹے معاملات کمیونٹی میں بیٹھ کر حل کئے جا سکتے ہیں پولیس اور انتظامیہ ہر وقت آپ کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، سٹی پولیس آفیسرعمران محمود نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور قانون شکنی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں عوامی تعاون نا گزیر ہے میں امید کرتا ہوں کہ ملتان کو امن کا گہوارہ بنانے میں آپ پولیس کا ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین