• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں میں غیر معیاری ، ناقص موبل آئل، فلٹرز کا استعمال

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفیسران اور ٹھیکیداروں نے ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت سے خریدی جانیوالی 135 گاڑیوں میں غیر معیاری اور ناقص موبل آئل اور فلٹرز کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے ، کمپنی کے ڈرائیورز نے غیر معیاری موبل آئل اور فلٹرز کی خریداری پر گاڑیاں ورکشاپ میں کھڑی کردی ہیں ،بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفیسران کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں ورکشاپ ڈیپارٹمنٹ اور پروکیورمنٹ منیجر علیم خان نے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 135 گاڑیوں میں غیر معیاری موبل اور لوکل فلٹرز کا استعمال شروع کردیا ہے جس سے گاڑیوں کے انجن تباہ ہونا شروع ہو گئے ہیں اور چند ماہ میں ہی 45 سے زائد گاڑیاں آف روڈ ہو گئی ہیں ، سیکنڈری اور پرائمری کلیکشن کی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز نے کمپنی کے آفیسران کی بری کارکردگی سے گاڑیوں کو بچانے کیلئے گاڑیاں آف روڈ کرنا شروع کردی ہیں،دریں اثنا ناقص اور غیر معیاری موبل آئل کے استعمال کے حوالے سےکمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بیٹری، فلٹرز، لیبریکنٹس اور دیگر اشیا کی خریداری کیلئے ٹینڈرز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، گاڑیوں کے ڈرائیورز غیر معیاری موبل آئل بارے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
تازہ ترین