آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور صدر میں ایک شخص نے کاروباری پارٹنر کے لاکھوں روپے ہڑپ کرلئے۔ جبکہ تین موٹر سائیکل سوار رہزن شہری سے موٹر سائیکل اور 30ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میاں گل جان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کچھ عرصہ قبل معاذ ولد ابراہیم سکنہ باجوڑ حال لنڈی سڑک کو کاروبار کے لئے 16لاکھ 40ہزار روپے دیئے تھے جب اس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے 9لاکھ روپے ادا کر دیئے اور باقی رقم کی واپسی کا وعدہ کیا بعد میں معاذ کے بھائی ظفر نے اسے چیک دیا۔ تاہم بینک میں اب رقم موجود نہیں ہے وہ جب اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتاہے تو ظفر اسے کہتا ہے کہ اگر لے سکتے ہو تو لے لو۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں تھانہ انقلاب کی حدود میں رہزنوں نے ایک شخص سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور 30ہزارروپے کی نقدی چھین لی۔ محمد سعید سکنہ بڈھ بیر نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ بازار جا رہا تھا کہ راستے میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر اسے گرایا اور اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل اور 30ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔ مدعی کے مطابق نقاب پوش رہزن واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ

درج کر لیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں