• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدی کو فورسز کے حوالے کرنے پر باجوڑ جیل انتظامیہ سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے باجوڑ سنٹرل جیل سے قیدی کو فورسز کے حوالے کرنے پر جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس درخواست گزار فضل الرحیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل عبدالولی کو یکم مارچ 2017 کو مسجد سے حراست میں لیا گیا اور 2018 میں اسکو پولیٹکل انتظامیہ نے اس کو باجوڑ جیل منتقل کیا گیا جیل منتقلی کے بعد اسکے والد نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو 15 جنوری 2019 کو پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ کہ باجوڑ میں اب عدالتیں کام کررہی ہیں وہاں کے عدالت میں کیس فائل کیا جائے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد جب ضمانت کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تو بتایا گیا کہ جیل سے عبدالولی کو دوبارہ فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے جس پر فاضل بنچ نے بغیر عدالتی حکم کے ملزم کو فورسز کے حوالے کرنے پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
تازہ ترین