• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اضلاع میں 24سپیشل پراسیکیوٹر تعینات

پشاور (نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی پراسیکوٹر کے دفاتر میں 24 سپیشل پراسیکوٹر تعینات کر دیئے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق ایڈووکیٹ محمد اسلم خان کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر آفس ڈی آئی خان میں سپیشل پبلک پراسیکوٹر تعینات کردیا جبکہ دیگر وکلاء میں تانیہ گل کو نوشہرہ‘ امجد علی‘ ہدایت خان‘ افتخار احمد‘ انوار الحق‘ محمد کریم اور سعید شاہ کو لوئردیر‘ محمد نواز‘ عنایت الرحمان اور محمد یاسر خان کو مردان‘ قیصر رشید‘ منظور احمد‘ محمد نعمان‘ ساجد اکرام‘ محمد اکبر خان اور ظل سبحان کو پشاور‘ اسد اللہ خان کو سوات‘ محمد عثمان خان سکندری‘ ایمل خان‘ عتیق اللہ اور سید ذوالفقار علی شیر کو بنوں‘ محمد زمان کو لکی مروت اور اسدخان ہنگو میں بطور سپیشل پراسیکورٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین