آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لندن میں سالانہ کامک کان کا آغاز ہوگیاہے جس میں فلمی کرداروں کا روپ دھارے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

لندن کے کنونشن سینٹرمیں منعقد ہونے والے اس سالانہ کامک کان میں کوئی خاتون سپرویمن بن کر چلی آئی تو کسی نے بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی حسینہ کا روپ دھار لیا تو کوئی خوفناک بلا کا روپ دھارے چلا آیا تو کسی نے بیٹ مین،سپر مین، اسپائڈر مین، ایکوامین اور آئرن مین بن کر شرکت کی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس فلمی ایونٹ کے پہلے روزنوجوانوں، بچوں،بڑوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد اپنے پسندیدہ سائنس فکشن، ہارر اور اینی میٹڈ سمیت کئی مشہور فلمی کرداروں اور ویڈیو گیمز کے کردار وں کا روپ دھارے ہوئے تھے۔

واضح رہے لندن مک کان تین روز تک جاری رہے گا جس میں کامک بکس، ٹوائز، اینی میٹڈ اور سائنس فکشن فلموں اور گیمز کے ٹیزر بھی پیش کئے جائیں گے جبکہ ہالی ووڈ اداکار بھی شرکت کریں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں