آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نیب احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست قبول کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت شہبازشریف کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں،ان کا ایک ٹیسٹ 28مئی اور دوسرا 7جون کو ہے۔

عدالت نےریمارکس دیئے کہ عدالت کے پاس کیا رپورٹ ہے کہ واقعی ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، کلیئر کریں کہ شہباز شریف کب ٹرائل جوائن کر رہے ہیں۔

اس پر شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ علاج کے سلسلے میں باہر ہیں اورجلد پاکستان آ جائیں گے، یہاں کے ڈاکٹروں نےشہبازشریف کو باہر سے علاج کرانے کا باقاعدہ حکم دیا ہے۔

اس موقع پر سرکاری وکیل نےعدالت کو بتایاکہ شہبازشریف اس عدالت کی اجازت کے بغیربیرون ملک گئے، تمام ملزمان حاضر ہو رہے ہیں، مگر ایک ملزم کی وجہ سے کیس التوا کا شکار ہے۔

عدالت نےدو طرفہ وکلاء کا موقف سننے کے بعد حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ شہبازشریف جون کے فوری بعد عدالت میں پیش ہوں، جس کے بعد عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 28 مئی تک ملتوی کردی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں