آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں رتوڈیرو اسپتال اور دیگر مقامات پر ایچ آئی وی کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے، آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسپتال کا دورہ کریں گے اور وہاں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔

سندھ ایڈزستان بن گیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ...

انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق رتوڈیرو اوردیگر مقامات پرایچ آئی وی کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری اسپتال کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں ایچ آئی وی کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ وہ متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔

اب تک ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد665 تک پہنچ چکی ہے۔

ادھر تعلقہ اسپتال کندھ کوٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت تعلقہ اسپتال کندھ کوٹ میں بلڈ اسکریننگ کیمپ کا دوسرا روز ہے۔

ڈاکٹر منصور مگسی کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے مرض کی روک تھام کےلیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، 5 ماہ قبل گاؤں دڑی میں 2 افراد یچ آئی وی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں