آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی وصولیوں میں 8 ماہ کے دوران 81 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


عمران خان نے کہا کہ ملک کا 80 فی صد حصہ لوڈشیڈنگ سے آزاد ہو گیا ہے، سحر اور افطار کے موقع پر لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جا چکا ہے، یہ نیا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال بجلی کی مد میں مزید 120 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، گردشی قرضے 38 ارب ماہانہ سے کم کر کے 26 ارب روپے ماہانہ تک لائے جا چکے ہیں۔


وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال دسمبر تک گردشی قرضوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، مزید سو ارب روپے بقایا جات کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی ایندھن پر انحصار اگلے 5 برسوں میں 41 فی صد سے کم کر کے 30 فی صد پر لایا جائے گا، اگلے 10 برسوں میں درآمدی ایندھن پر انحصار صرف 20 فی صد رہ جائے گا۔


عمران خان نے یہ بھی کہا کہ درآمدی ایندھن کی جگہ پن بجلی، ری نیو ایبل بجلی اور تھر کول کی طرح کا مقامی ایندھن استعمال کریں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں