آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان میں دو خربوزے69لاکھ روپے کی ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیئے گئے۔

حال ہی میںجاپان کے مشہور و معروف پھل یوباری قسم کے صرف دو خربوزے 69لاکھ روپے کی ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیئے گئے۔

خربوزہ ایک لذیذ پھل ہے جس میں موجود پانی کی مقدار جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے اور اس پھل میں موجود دیگر وٹامنز جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ خربوزہ گرمی کے موسم میں قدرت کا انمول تحفہ ہے جو انسانی جسم کے درجہ حرات کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور توانائی کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

جاپان میں اُگنے والے خربوزے ’یوباری‘ جہاں اپنی لذت اور غذائیت کے باعث ہر ایک کی پسند ہیں وہیں جاپان میں اسے ’اسٹیٹس سمبل‘ بھی سمجھا جاتا ہے۔

کسی پھل کو اسٹیٹس سمبل کی حیثیت حاصل ہوجانا ایک حیران کن بات ہے لیکن جاپان میں یہ ایک حقیقت ہے جس کا ثبوت حال ہی میں ٹوکیو میں ہونے والی پھلوں کی نمائش میں یوباری خربوزے کی نیلامی کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جہاں اس پھل کے ایک دلدادہ شخص نے یوباری خربوزے کی ایک جوڑی 69لاکھ روپے میں خرید لی۔

ایک درخت میں اگنے والی اس جوڑی کی ساخت اور رنگ دیگر یوباری خربوزے سے قدرے مختلف بھی ہے جو اس کی انفرادیت کی وجہ بنی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید