• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، ادارہ منہاج القران میں روزہ داروں کا روح پرور اجتماع

فرانس کی معروف کاروباری وسماجی شخصیت میاں ناظم کی طرف سے شاندار افطار ڈنر دیا گیا جس میں پیرس سمیت گردونواح سےسیکڑوں سیاسی ، مذہبی اورسماجی شخصیت، مختلف جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی۔


میاں ناظم انتہائی بااخلاق ہونےاور لوگوں سے دلی لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ادارہ منہاج القران کے تین ہال میں روزہ داروں کا روح پرور اجتماع دیکھ کر ہر خاص عام متاثر ہوکے رہ گئے۔

معروف نعت خواں زاہد چشتی اور حافظ معظم نے افطار سے قبل صوفیانہ کلام پیش کرکے محفل میں روحانیت کا سما پیدا کر دیا، سامعین جھوم اٹھے۔

افطار میں میزبان میاں ناظم فرداً فرداً شرکاء کا خیال رکھنے کےلئے دست بدستہ کھڑے نظر آئے ۔

افطار ڈنر میں مشروبات کے علاوہ پکوڑے ، سموسے، چکن روسٹ ، بریانی منٹ قورمہ اور فروٹ شامل تھے۔

افطاری کے بعدحافظ محمد صدیق کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی علامہ حافظ حسن میئر قادری نے انتہائی پر خلوص انداز میں میاں ناظم اور شرکا محفل کی صحت وسلامتی ،سلام کی سر بلندی امت مسلمہ کے اتحاد وطن عزیر پاکستان کی ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ فرانس کی سلامتی اور ترقی کے لئے بھی دعا کرائی۔

شاندار افطار ڈنر میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جن میں پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات،پاکستانی کمیونٹی کےسیکڑوں افراد شامل تھےجن میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری پاپا ریاض،چوہدری فضل الہی ، راجہ علی اصغر ،پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل بنگش،مرزا عتیق الرحمن مرزا ،اسلام آباد سے تجزیہ نگار رانا رضوان ، پاکستان تحریک انصاف فرانس کےسابق صدر میاں ذوالفقار آحمد جتالہ نے، یاسر خاں ، عابد ملک ، چوہدری اکرام رانجھا، چوہدری منور جٹ ،شیخ نعمت اللہ، ابوبکر گوندل،چودھری عبدالستار، چوہدری خالد پرویز ،جموں کشمیر فرانس کے چیئرمین نعیم چوہدری،ق لیگ کے چوہدری سجاد ڈوگہ، چودھری ندیم ڈھیروکنہ، ،چوہدری ذکاء اللہ،چوہدری ساجد ویرووال،چوہدری لیاقت سماعلیہ ،چوہدری آصف سماعلیہ، چوہدری عمران شیر سماعلیہ، چوہدری منڈھیر چوہدری انار تارڈ،راجہ جاوید،چوہدری غلام محمد،چودھری نذیر،ملک عنصر،ملک آف پیری فیت عبد الحمید،چوہدری امجد مہر صوفی نیاز آحمد شامل تھے افطار میں میڈیا کے لوگوں نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین