آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر شاپنگ سینٹرز کے اطراف میں انٹیلی جنس اسٹاف کی ڈیوٹی بڑھائی جائے تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان پر اجلاس ہوا جس میں مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

یومِ علیؓ کے جلوس سے پہلے کراچی میں سیکورٹی سخت

یوم علیؓ کے جلوس سے پہلے کراچی کی ایم اے جناح روڈ،...

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور شاپنگ سینٹرز کے اطراف میں بھی سیکیورٹی کو بھرپور بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے انہیں بتایا کہ رمضان میں مساجد اور تراویح کی 302 جگہوں پر سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے، جبکہ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے ٹارگٹ کلرز، ڈرگ ڈیلرز اور کالعدم تنظیموں کے کارندے گرفتار کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں ٹارگٹ آپریشن عید تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں