آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’عید کے بعد اپوزیشن کی تقسیم سامنے آئیگی‘‘

پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت روزانہ یوٹرن لے رہی ہے، بیرون ملک بیٹھے شہباز شریف سولو فلائٹ چاہتے ہیں، عید کے بعد کچھ نہیں ہوگا تاہم اپوزیشن کی تقسیم ضرور سامنے آئے گی۔

لاہورسےجاری بیان میں صمصام بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنے ایک ایک وعدے پر قائم ہیں، وہ ملک کو مضبوط بنیادوں پر استوار کریں گے،

صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پہلی بار رمضان میں لوڈشیڈنگ کی شکایت نہیں ہوئی، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پراپیگنڈا خود بخود دم توڑ رہا ہے، عوام کو جلدمزید اچھی خبریں ملنا شروع ہوجائیں گی،نان ایشوز کی سیاست کرنے والے مایوس ہوں گےاور بحران جلد ختم ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید