مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انٹرویو انتہائی متنازع ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ کالم کے بعد چیئرمین نیب کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے،انہوں نے کالم نویس اور چیئرمین نیب کے خلاف مقدمہ دائرکرنے کا اعلان کردیا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خودکشی پر مجبور کیا، شہباز شریف پر بغیر ثبوت الزامات لگائے گئے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ نیب تحریک انصاف کا پلاننگ ڈویژن ہے، نیب پرویز خٹک کو بھی پکڑیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔