پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے پارٹی موقف نہیں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی چیئرمین نیب سے متعلق پارٹی کا موقف واضح بیان کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو چیئرمین نیب کے سارے معاملے کی تحقیقات کرے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے چیئرمین نیب کے انٹرویو کو انتہائی متنازع قرار دیتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔