آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، روزانہ 3 ہزار روزہ داروں کی منفرد افطاری

انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے شہر جوگجا میں رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ 3ہزار سے زائد مسلمانوں کو افطار کروانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اپنے طرز کی اس منفرد افطار ی میں تلی ہوئی پھلیاں، تلی ہوئی چکن کے ساتھ ابلے ہوئے چاول اور ایک خاص انڈونیشیا ئی ڈش تیار کی جاتی ہے۔

جوگجا میں قائم ایک مسجد کا عملہ ان تمام اشیاء کی 3ہزار پلیٹیں روزانہ افطار سے پہلے تیار کرتا ہے ۔مسجد کے باہر دسترخوان لگایا جاتا ہے جس میں شہر کےلوگوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوگجا کی مسجد کی یہ روایت سن 1973 سے قائم ہے۔

رمضان المبارک کی رونقوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے مسجد کے باہر بازار بھی لگایا جاتا ہے جس میں مناسب قیمتوں میں اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید