چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایچ آئی وی پر قابو پانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر سکندر میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اجلاس میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے علاوہ مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایچ آئی وی کے تدارک کے لئے مزید بھرپور اور جامع حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔