آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ماہرین چیئرمین نیب کو فوری ہٹانے کے مخالف

معروف آئینی ماہر وسیم سجاد اور خالد انور نے چیئرمین نیب کو فوری طور پر ہٹانے کی مخالفت کردی۔

اپنے بیانات میں معروف قانون دان وسیم سجاد اور خالد انور نے کہا کہ معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

وسیم سجاد نے کہا کہ وزیراعظم کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا طویل اور بے داغ عدالتی کیریئر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے ،چیئرمین نیب سے کام نہ کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔

وسیم سجاد نے کہا کہ تحقیقات کےلئے ایسی اعلیٰ سطح کی ٹیم ہونی چاہیے جس پر کسی کو شک نہ ہو، حکومت چاہے تو اس معاملے میں جوڈیشل انکوائری بھی ہوسکتی ہے۔

معروف قانون دان خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو ان کی جگہ نئے چیئرمین کا تقرر مشکل کام ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ازخود تحقیقات شروع کیں تو اس پر الزام آئے گا کہ وہ چیئرمین نیب کو ہٹانا چاہتی ہے۔

خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب کی اس معاملہ میں کردار کشی ہو رہی ہے وہ خود بھی چاہیں گے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہوں۔

قومی خبریں سے مزید