• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی 30مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیںگے

بھارتی حکمران اتحاد نے ایک بار پھرنریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے لئے منتخب کرلیا،ان کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے کامیاب ارکان نے نریندر مودی کے حق میں ایک بار پھر فیصلہ دیدیا۔

نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت باشعور ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ہم پراعتبار کیا ہے، ہم ان کے بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات میں 300 سے زائد نشستیں حاصل کر کے نریندر مودی کی جماعت بی جے پی اکیلے ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

تازہ ترین