چین میں ایک لڑکی نے اسمارٹ فون دینے کا وعدہ کرکے مکر جانے پر سڑک پر ہی اپنے محبوب کی پٹائی کرڈالی۔
چین کے صوبے سیچوان کی سڑک پر لڑکی نے پہلے اپنے محبوب کو وعدہ خلافی کرنے پر خوب سنائیں اور اس پر بھی بس نہ چلا تو ہاتھ اْٹھا دیا۔
لڑکی نے بے چارے لڑکے کو پے در پے 52تھپڑ جڑ دیئے جبکہ یہ تماشہ دیکھنے کیلئے کئی افراد وہاں جمع ہوگئے۔
دوسری جانب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔