بھارت میں آپریشن کے دوران ایک مریض کے پیٹ سے چمچے، اسکرو ڈرائیور اور ٹوتھ برش نکل آئے۔
عام طور پر ڈاکٹر مریضوں کے پیٹ سے پتھری نکالتے ہیں لیکن بھارت کے ایک اسپتال میں ہونے والے آپریشن نے ڈاکٹروں کو چکرا کر رکھ دیا۔ بھارتی ریاست ہما چل پردیش کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے 35سالہ مریض کا آپریشن کیا۔
جس میں اس کے پیٹ سے 8چمچے،2اسکرو ڈرائیور، 1چھری اور اسٹیل کی کئی راڈیں نکال لیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق مریض کے پیٹ سے یہ تمام چیزیں نکالنے کیلئے 4سرجریز کرنی پڑیں جبکہ مریض کی حالت اب کافی بہتر ہے۔