• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں،شاداب خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ کافی دنوں بعد بولنگ کرکے مزہ آیا۔ردھم حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں اور ورلڈ کپ میں توقعات پوری کروں گا۔افغانستان کے میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے ٹیم میری بولنگ پر انحصار کرتی ہے کوشش کررہا ہوں کہ ٹیم کی توقعات پوری کروں ۔بولنگ میں وکٹیں لے کر دوں اور فیلڈنگ میں رنز بچاوں۔ہیپاٹائیٹس کے دوران مشکل وقت تھا پوری ٹیم نے مجھے بیک کیا علاج کے بعد اب مکمل صحت یاب ہوچکا ہوں۔انشا ء اللہ ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں گا۔پچ مشکل تھی۔وہاب بھائی کے آنے سے ٹیم متوازن ہوگئی ہے ان کے یارکرز سے ہمیں فائدہ پہنچا ہے۔
تازہ ترین