• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت مندوں کی اعانت کرنیوالے اجر عظیم کے مستحق ہیں،مولانا نعیم الحسن

کراچی( پ ر) الحجت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت مسجد و امام بارگاہ قصر ابو طالب ؑ کریم آباد میں مستحقین میں راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران مولانا نعیم الحسن الحسینی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی اعانت کرنیوالے اجر عظیم کے مستحق ہیں اس موقع پر مولانا طالب حسین موسوی ،علامہ اظہر حسین نقوی ،علامہ حسن رضا قمی،لخت حسنین زیدی،ڈاکٹر نجم الحسن ،شیراز الحسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں کثیر تعداد میں ضرورت مند خواتین و حضرات میں راشن کے پیکٹس ،نقد رقوم،اجناس کے تھیلے اور سلائی مشینوں کے علاوہ بچوں اور بچیوں میں درسی کتب ،اسکول بیگز اور دیگر اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین