• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی اپنی والدہ ہیرابین مودی کا آشیرواد لینے آج گجرات جائینگے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم کا عہدہ دوسری بار سنبھالنے سے پہلے نریندر مودی اتوار کو اپنی والدہ ہیرابین مودی کا آشیرواد لینے گجرات اور پیر کو وارانسی کے عوام کا جیت کے لئے شکریہ ادا کرنے کاشی جائیں گے۔17ویں لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے زبردست کامیاب حاصل کی ہے۔ نریندر مودی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر گجرات اور کاشی جانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا، "کل شام ماں کاآشیرواد لینے گجرات جاؤں گا۔ اس کے بعد پیر کو مجھ پر اعتماد کا اظہار کے لئے کاشی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنے وارانسی جاؤں گا۔

تازہ ترین