• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، طالبان مذاکرات میں بڑی رکاوٹ دہشتگرد تنظیمیں ہیں،پنٹاگون

واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی پنٹاگون کاکہنا ہے کہ امریکا، طالبان مذاکرات میں بڑی رکاوٹ دہشت گرد تنظیمیں ہیں،تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی، امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کی قسمت کا تعین کرے گی۔پنٹاگون کے آپریشن فریڈم سینٹینل کے لیڈ انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں مارچ 31 کو اختتام پذیر ہونے والی رواں برس کی سہ ماہی کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان اور افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں خاص طور پر القاعدہ اور داعش خراسان کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپریشن فریڈم سینٹینل (او ایف سی) مشن کی مرکزی توجہ ان دونوں گروہوں پر تھی جو مفاہمتی عمل کے اہم ترین تحفظات میں سے ایک ہیں۔رپورٹ میں افغانستان کے حوالے سے امریکا کے خدشات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ امن کیلئے جاری مذاکرات میں یہ سوال انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا طالبان ان گروہوں پر اثر انداز ہونے میں مدد اور انہیں پناہ گاہیں فراہم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں، جس حد تک امریکا کی جانب سے اختیار کیے جانے والے انسدادِ دہشت گردی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین