• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دینے کا ہرحق رکھتا ہے،روس

ماسکو(آئی این پی)روس نے پاکستان کے میزائل پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دینے کا ہرحق رکھتا ہے، ہر ریاست کو اپنی سلامتی کی دیکھ بھال کرنے کا حق حاصل ہے۔ہفتہ کو روسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی راباوکوف نے اسلام آباد کے حالیہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملکوں کے میزائل کو فروغ دینے والے ممالک کو متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔
تازہ ترین