• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کی ذہنی نشوونما کیلئے پرامن ماحول دینا ہوگا، ڈاکٹر ضیاء الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ اپنی نوجوان نسل کی صحیح تربیت کرکے ہی ہم خوشحال اور ناقابل تسخیر پاکستان کی منزل مقصود حاصل کرسکتے ہیں، اس لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کی ذہنی نشوونما کیلئے انہیں صاف ستھرا اور بہترین پرامن ماحول فراہم کرنا ہوگا اور صحت مند تفریحی پروگراموں کو فروغ دیکر اپنے نوجوانوں کو غلط سوسائٹی اور غلط رجحانات سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیغام پاکستان ایجنڈے کی تقویت کےلئے جاری پروگراموں کے سلسلے میں ملک کے مختلف علاقوں کے 12؍ کیتھولک چرچز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین منعقد ہونیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع فادر انتھونی ، فادر کامران دانیال، کامران ستار، کرسٹو فرشرف اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین