• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیو ویڈیو چھوڑیں ،اپوزیشن کی چیخیں سنیں ،شیخ رشید

لاہور(ایجنسیاں )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید الفطر کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آڈیو ویڈیو چھوڑیں،اپوزیشن کی چیخیں سنیں،شہباز شریف کو این آراو کی بھیک مانگتے دیکھا ہے،زرداری اور نواز دونوں ملے ہوئے ہیں،عید کے روز ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایہ 50 فیصد کم ہو گا۔ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بھرتیوں کیلیے 10 سے 12 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائیں گی۔
تازہ ترین