• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی، پاکستان نے عالمی ادارہ صحت سے تعاون طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے لاڑکانہ کے تعلقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز کی وبائی صورت حال کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت سے تعاون طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے ڈبلیو ایچ او کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں پاکستان نے عالمی ادارہ صحت سے ماہرین کی ٹیم بھجوانے کی درخواست کر دی ہے۔
تازہ ترین