• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑے کے مقدمے میں 12 ملزمان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتار ی منظور

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے جھگڑے کے مقد مے میں نامزد 12 ملزمان کی30,30 ہزار روپے کی عبوری ضمانت برائے قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے‘ ملزمان کے خلاف پھلیلی تھانے میں ملک رفیق نامی شخص نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ علاوہ ازیں سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 2 نے اے سیکشن تھانے میں درج غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم اویس شاہ کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔
تازہ ترین