• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم کے سرکاری اسپتالوں پر چھاپے، مریضوں کے گلے شکوے، غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کرینگے، عمران خان


اسلام آ باد،چکوال ( نمائندگان جنگ،ایجنسیاں) وزیرِ اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز سرکاری اداروں ، اسپتالوں ، تھانوِں،اسکولوں ، پناہ گاہوں اور ترقیاتی اسکیموں کے اچانک دورے کئے، وزیراعظم نے بغیر پروٹوکول اور سیکورٹی خوشاب ، تلہ گنگ اور جوہر آباد کے اسپتالوں کا دورہ کیا ،اس موقع پر سرگودھا کے سول اسپتال میں لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات کے ابنار لگاد ئیے اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور ادویات کے ساتھ ساتھ سہولیات کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ غفلت برنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ، وزیراعظم نے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک بستر پر چار چار مریض بچوں کو دیکھ برہمی کا اظہار بھی کیا، وزیر اعظم نے پولیس اسٹیشن تلہ گنگ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے روزنامچہ کا بھی معائنہ کیا،وزیر اعظم عمران خان نے ایس ایچ تلہ گنگ سے گفتگو میں کہاکہ میری خواہش ہے کہ ملک کے تمام تھانے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں اور ملک کا ہر شہری تھانے آنے میں کوئی خوف محسوس نہ کرے ، نیا پاکستان اس وقت بنے گا جب لوگ بے خوف ہوکر تھانوں میں آئیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطا بق یہ دورےعوام الناس کا احساس کرتے ہوئے انتظامیہ پر بھرپور اور براہ راست چیک کیلئے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو سرگودھا ، خوشاب اور تلہ گنگ کے سرکاری اسپتالوں کے اچانک دورہ کئے اور ان ہسپتالوں میں مریضوں کے اعلاج و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم ہفتہ کی صبح بغیر پروٹوکول کے اچانک سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو)اسپتال پہنچ گئے اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا اور ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عمران خان کے چھاپے سے تمام ضلعی اور اسپتال انتظامیہ لا علم رہی جبکہ وزیر اعظم کو اپنے درمیان پا کر اسپتال میں موجود لواحقین نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔اسپتال کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم نے مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ کے رویے کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔وزیر اعظم نے عوامی شکایات کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی ناقص انتظامات اور اسپتال کی صورتحال پر گفتگوکی، عمران خان نے اچانک ہفتہ کوسرگودھا کا دورہ کیا وہ دن 2 بجے کے قریب مصحف ائر بیس آئے اور وہاں سے سیدھا بغیر کسی پروٹوکول ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے ان کے ہمراہ سینٹیر فیصل جاوید بھی تھے ،وزیراعظم نے بچہ وارڈ کا دورہ کیا جہاں پر ایک بستر پر تین تین بچوں کا علاج کیا جا رہا تھا جس پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا ، مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں عوام کو بروقت طلبی سہولیات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدام اٹھائے جائے رہے ہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر کے اسپتالوں ، پناہ گاہوں،تھانوں جاری ترقیاتی پروگراموں کو خود مانیڑ کر نیکا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں آج سرگودھا ڈویڑن کا انتخاب کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے اسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اوراس موقعہ پر مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور ادویات کو بھی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں مریضوں اور لواحقین نے سول اسپتال کے خلاف شکایات کے ابنار لگاد ئیے اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور ادویات کے ساتھ ساتھ سہولیات کی عدم فراہمی کی نشاندھی کی ،وزیر اعظم عمران خان تقریبا 20 منٹ تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں موجود رہے جب کہ اسپتال کا 70 فیصد عملہ اور ڈاکٹر چھٹی کر کے جا چکے تھے۔عمران خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال کی مرکزی اور بچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا اور اسپتال میں ایک بستر پر چار چار بچوں کو دیکھ برہمی کا اظہار بھی کیا۔مریضوں کے لواحقین نے اسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر وزیراعظم سے شکوہ کیا۔اسپتال میں موجود افراد سے بات چیت کرنے کے بعد وہ واپس مصحف ائر بیس سے جوہر آباد روانہ ہوئے جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیااس موقعہ پر ضلعی انتظامیہ کو پتہ نہیں چلا سکا ۔

تازہ ترین